11 دسمبر، 2007، 9:13 PM

غزہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی اور ہوائی حملے میں اب تک 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی اور ہوائی حملے میں اب تک 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

غزہ میں اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینی شہریوں کے خلاف بہت بڑا فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینی شہریوں کے خلاف بہت بڑا فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

اس آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران ساٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے مقامی افراد کے مطابق اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک اور بلڈوزر غزہ کے جنوبی علاقے میں داخل ہوگئے ہیں، فوجیوں نے غزہ میں متعدد مکانوں کی چھتوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اورگھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اسرائیلی ٹینک فلسطینی علاقے خان یونس اور رفح سے ہوکرمزید آگے بڑھ رہے ہیں۔حماس کے کارکنوں کے ساتھ جھڑپوں میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔ اسرائیلی ٹینک سے فائر کیا گیا شیل لگنے سے اسلامی جہاد کے تین کارکن اور میزائیل حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں فلسطینی بے گناہ شہریوں کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردی اور بربریت پر عالمی اداروں کا سکوت  اور عرب ممالک کی خاموشی نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم جاری رکھنے پر جری بنا دیا ہے ۔

 

News ID 603047

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha